جہلم

جہلم شہر کے بازاروں سمیت اہم سڑکوں پر تجاوزات نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

جہلم: اندرون شہر کے بازاروں سمیت اہم سڑکوں پر تجاوزات نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔ بازاروں اور سڑکوں پر کھڑے چنگ چی رکشے، ریڑھی بانوں، لوڈر رکشوں کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

خاص طور پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں چنگ چی رکشوں، ریڑھی بانوں سمیت لوڈر رکشوں کے باعث بازاروں اور سڑکوں پر ٹریفک طویل دورانیے تک جام ہو جاتی جس کے باعث طلباء و طالبات سمیت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد کو انتہائی پریشانی اور وقت کا ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button