سوہاوہاہم خبریں

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال سوہاوہ نے ناراض نوجوان کو والدین سے ملا دیا

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے بہارہ کہو کے رہائشی گھر سے ناراض ہو کر لاہور جانے والے نوجوان کو والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار کو روکا جس نے بتایا کہ وہ لاہور جا رہا ہے، شک گزرنے پر اس نوجوان سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ بہارہ کہو اسلام آباد کا رہائشی ہے جو گھر سے ناراض ہو کر والد کا موٹرسائیکل لے کر لاہور جا رہا ہے۔

پٹرولنگ پولیس انچارج سب انسپکٹر وسیم نے نوجوان کے والدین سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا گھر سے جھگڑا کر کے نکلا تھا جس کا تاحال کوئی علم نہیں اور وہ اسے ڈھونڈ رہے ہیں۔ پٹرولنگ پولیس نے نوجوان کو والدین کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی پشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button