
دینہ: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر الرحمٰن خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم خان خٹک نے تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، تھانہ منگلا کینٹ کے گرد و نواح سے سائلین کی کثیر تعداد میں شرکت۔
س موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم خان خٹک نے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی ان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔تھانہ منگلا کینٹ موجود سائلین کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی آفیسران کو درخواستوں کو فی الفور نپٹانے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم خان خٹک نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر دینا ہے ۔قانون سب کے لیے برابر ہے ۔تھانہ منگلا کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشاء اللہ علاقہ کا امن و امان پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ چوہدری عصمت محمود اورہ سمیت تفتیشی آفیسران کانسٹیبلان اور محرر تھانہ منگلا کینٹ سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔