جہلم
جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حیدر علی ولد رشید خان ساکن محلہ دودال ضلع مانسہرہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔