جہلم

جہلم پولیس ان ایکشن، اشتہاری مجرم، موٹرسائیکل چور اور شراب سپلائر گرفتار

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، اشتہاری مجرم، موٹرسائیکل چور اور شراب سپلائر گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم مدثر کو گرفتار جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سمیر کے ساتھی ملزم فرحان سے قبل ازیں موٹر سائیکل برآمد ہو چکا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم راحیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button