پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں ماں نے 4 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

پنڈدادنخان میں ماں نے 4سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، ملزمہ فرار، بچی کی نعش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور چوران میں ماں نے 4 سالہ بیٹی عالیہ ابرار کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا، پولیس نے معصوم بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو چکی، ہے ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔