میونسپل کمیٹی سوہاوہ ان ایکشن، سوہاوہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

سوہاوہ: ایم سی سوہاوہ ان ایکشن، انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر کی زیر سرپرستی انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر میں دکانداروں نے غیر قانونی تجاوزات کر رکھی تھیں جو نہ صرف شہر کی طرف آئے عوام بلکہ طلباء وطالبات کے لئے بھی سر درد بنی ہوئی تھیں جس پر ایم سی سوہاوہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر کی زیر سرپرستی ایک ٹیم تشکیل دی ۔

انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سوہاوہ شہر کا دورہ کیا اور شہر میں موجود تمام غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروایا۔

انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تجاوز کرنے والےدکانداروں کو تنبیہ کی کہ یہ شہر ہمارا اپنا ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنے کی زمہ داری بھی ہماری ہے لہٰذا آئندہ غیر قانونی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

سوہاوہ کے سیاسی و سماجی طبقے نے انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button