دینہ میں ذہنی معذور نوجوان سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ دینہ کے علاقہ میں22سالہ فاطر العقل لڑکے سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت حسن محمود کے نام سے ہوئی ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ کو ملزم کی گرفتاری کا سپیشل ٹاسک دیا تھا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم حسن محمود نے میرے فاطر العقل بھائی کےساتھ بدفعلی کی، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروا کربھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button