سوہاوہ میں نامعلوم چور زمیندار کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لے اڑے

سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک جبہ میں زمیندار کے گھر چوری، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوہاوہ کے علاقے ڈھوک جبہ میں زمیندار عاشق کے گھر رات کو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور مال مویشی والے کمرے کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 8 مویشی چوری کر کے لے گئے۔

زمیندار نے پولیس تھانہ سوہاوہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا سارا سرمایہ ہی میرے مال مویشی تھے ایف آئی آر درج کر کے جلد سے جلد چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button