پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر پی پی بریڈ فورڈ کی تقریب کا انعقاد

بریڈفورڈ: پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کی جانب سے پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کیاور پارٹی کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور اور سابق مشیر حکومت آزادکشمیر سردار عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو شہید نے آج کے دن ملک کی سب سے بڑی اور مقبول عوامی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور پارٹی کے منشور میں عوام کے مفادات کو بنیادی اہمیت دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مرکزی رہنماؤں چوہدری عبدالقیوم اور چوہدری یعقوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت جلد اقتدار میں آئے گی اور ہم آپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے اور عوامی خدمت کے مشن کو نوجوان قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

یوم تاسیس کی تقریب میں چوہدری عبدالقیوم، سلطان محمود، چوہدری محمد نذیر، زاہد حمید،انجم میر، چوہدری علی اکبر، نوید بٹ، افضل اعوان اور دیگر نے بھی شرکت جبکہ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button