سی او میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی عوام کیلئے اٹھائے گئے بہترین اقدامات قابل تعریف ہیں، عوامی حلقے

سوہاوہ: چیف میونسپل آفیسر اختر اسلام نے میونسپل کمیٹی کی حدود میں صفائی کے انتظامات سمیت شہریوں کو پانی کی بلا تعطیل فراہمی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی او ایم سی کی طرف سے محدود وسائل کے باوجود بکڑالہ سکیم کی مستقل طور پر بحالی کے لیے موٹروں کی مرمت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انہیں لاہور سے مرمت کروایا۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ آئے روز موٹروں کی خرابی کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل رہتی تھی جس پر سی او ایم سی نے انچارج واٹر سپلائی محمد عمر اور صفائی کے انچارج سے میٹنگ کر کے انہیں فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کی بلا تعطیل فراہمی ممکن بنانے کی ہدایات دیں اور خود مانیٹرنگ کرتے ہوئے واٹر سپلائی سکیم بکڑالہ کی موٹروں کو لاہور سے مرمت کروایا جو آئندہ ایک دو دن میں پانی کی بلا تعطیل فراہمی ممکن ہو جائے گی جبکہ صفائی کے انتظامات کو بہترین کرنے کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیا جس کے تحت گروپ بنا کر میونسپل کمیٹی کی حدود میں صفائی کروائی جا رہی ہے۔

ادھر سوہاوہ شہر میں تجاوزات کے حوالے سے سی او ایم سی کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے نوٹسیز بھی جاری کر دیے ہیں جلد شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

سی او ایم سی اختر اسلام کا کہنا ہے کہ صفائی اور پانی کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں انشاء اللہ شہر بھر کو صاف کرنے کے لیے ان کی ٹیم مصروف عمل ہے جبکہ جلد بکڑالہ سپلائی بحال ہو جائے گی اور شہریوں کو بلا تعطیل پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button