ہمیں دیار غیر میں کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت کر کے انکے مسائل کو کم کرنا ہو گا، چوہدری شہباز حسین

جدہ: معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عاصم رفیق جٹ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے بورے والا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت غلام مصطفی بھٹی اور سنئیر صحافی عون ساہی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ، سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ اور چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر سمیت کمیونٹی کی سرکردہ کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیہ کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری عاصم رفیق جٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کیمونٹی کے اتحادواتفاق اور غلام مصطفی بھٹی کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور عمرہ کی مبارکباد دی جس پر غلام مصطفی بھٹی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ سب کے اتحاد و یکجہتی کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

تقریب سے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میزبان عاصم جٹ نے کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں دیار غیر میں رہتے ہوئے سیاست سے بالا تر ہو کر کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت کر کے انکے مسائل کو کم کرنا ہو گا۔

سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اظہر وڑائچ، چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے بھی اپنے خطاب میں غلام مصطفی بھٹی اور عون ساہی کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انکی سماجی خدمات کو سراہا۔

عشائیہ میں کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری مبشر افضل چیمہ، چوہدری غلام مصطفی گجر ، چوہدری اقبال گجر، فدا حسین کھوکھر، چوہدری حسنین گوندل، چوہدری فیصل وڑائچ ، چوہدری زید بن سرور ایڈوکیٹ، چوہدری عرفان اسلم گوندل ، چوہدری ذوالفقار گوندل ، چوہدری شعیب بوسال ، طارق عبدالمجید چوہدری، ملک آصف عباس اعوان، ملک عمر ، چوہدری احسان الٰہی گجر ، میاں رضوان الحق ، ثاقب منہاس، وسیم کھوکھر ، عبدالغفار، شفیق گجر، عامر گجر ، ذیشان ڈوگر ، شکیل آرائیں، ، بابر بٹ اور دیگر نے بھی مہمانوں کو عمرہ کی مبارکباد دی اور پروقار عشائیہ پر عاصم رفیق جٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button