جہلم: نجی اسکولوں میں 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

جہلم: پنجاب حکومت نے ضلع جہلم سمیت صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی اسکولوں کو 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار دیدیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اسموگ کے تدارک کیلئے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کر دی گئی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو ہر صورت اپنی بسیں خریدنا ہوں گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اسکولز 60 فیصد بچوں کو بس پر لانے کے پابند ہوں گے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اسکولز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولز کو بسیں خرید کر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر پالیسی بڑے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button