جہلم/ پنڈدادنخان: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سگھر پور کا دورہ کیا، چیف سیکرٹری چوہدری زاہد اختر زمان ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی انکے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کا استقبال ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپنے سسرالی گاؤں پنڈدادنخان کے علاقے سگھر پور کا دورہ
مزید جانیئے-: https://t.co/5kAw6U0T4I pic.twitter.com/X4P5mcFTUE
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 2, 2023
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے سسر جبکہ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے شہید پولیس آفیسر اشرف مارتھ کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،وزیراعلی محسن نقوی نے شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید پولیس آفیسر اشرف مارتھ کو سلامی پیش کی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے شہید پولیس آفیسر اشرف مارتھ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا،شہید اشرف مارتھ پولیس سروسز آف پاکستان کے پہلے پولیس آفیسر تھے جو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوئے تھے، پولیس افسر اشرف مارتھ نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید اشرف مارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اورہمیشہ زندہ رہیں گے۔شہید اشرف مارتھ کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پنڈدادنخان آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، محسن نقوی فاتحہ خوانی کرنے کے فوراً بعد واپس چلے گئے،وزیر اعلیٰ کے سسر 26 سال قبل وفات پا گئے تھے ۔