جہلم

جہلم کے علاقہ مونن میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد

جہلم: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تحصیل جہلم کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس مسجد بلال مونن روہتاس روڈ جہلم میں منعقد ہوئی جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاذ حافظ غلام قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

حافظ غلام قادری نے بعثت رحمت عالم ﷺ کی اہمیت اور اطاعت محمد الرسول اللہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل بعثت محمد رسول اللہ ﷺ ہے، بعثت عالی ایک انقلاب ہے جو تاریخ انسانی میں صرف ایک ہی بار ہوا ہے۔ بعثت محمد رسول اللہ ﷺ ہی وہ نکتہ ہے جو اتحاد کی بنیاد، مسائل کا حل، کامیابی کا زینہ اور نجات کا ضامن ہے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button