پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں کھاد کی بلیک میں فروخت، سرکاری اہلکار ملوث

پنڈدادنخان: من پسند ڈیلروں کے ذریعے پنڈدادنخان شہر میں کھاد کی مبینہ طور پر بلیک میں فروخت جاری، کھاد کی بلیک میں فروخت سرکاری ا ہلکاروں کے ملوث ہونے کی انکشاف۔

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بھی بلیک میں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروایاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب پنڈدادنخان شہر میں کھاد کی فی بوری 25 سو سے لے کر 26 سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ بلیک میں کھاد فروخت ہونے کے دھندے میں سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

ادھر شہر میں کھاد کی فروخت من مانے ریٹ پرکی جاری ہے جس میں مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، شہر میں فی بوری 25 سو سے 26 سو روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ علاقہ جالپ میں اگر بڑے ڈیلروں کے خلاف غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری ریٹ پر کھاد کی فروخت کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button