پاکستان براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کالج میں سیرت طیبہ ﷺ کانفرنس کا انعقاد

پنڈدادنخان: بچوں میں عشق مصطفیﷺ کی شمع روشن کرنے کے لئے پاکستان براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کالج میں سیرت طیبہ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پی بی ایف کالج فرحت اقبال اور ماہر تعلیم عبد الخالق تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں نوجوان صحافی آکاش علی مغل، پروفیسر عبدالرزاق، پروفیسر محمد تحسین، انگریزی زبان و ادب کے پروفیسر محمد اسماعیل، پروفیسر ثاقب، پروفیسر محمد ذیشان، پروفیسر نعمان، پروفیسر طوبیٰ، پروفیسر اسما، پروفیسر فوزیہ، پرفیسر ریحانہ، پروفیسر شازیہ راجپوت، پروفیسر سعدیہ، پروفیسر لالا رخ اور دیگر شامل تھے۔
تقریب میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ننھے عاشقان مصطفیﷺ نے نعت کلام پڑھ کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر پرنسپل فرحت اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺکی ساری زندگی خواہ وہ نجی ہو یا معاشرتی، مذہبی ہو یا سیاسی اپنے اندر رشد و ہدایت کے بے پناہ جواہر لیے ہوئے ہے۔ کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے لیے حضور اکرم ﷺکی ذاتِ مبارک میں مکمل راہنمائی موجود ہے۔حضور اکرم ﷺ کی ذات تا قیامت لوگوں کو مکمل راہنمائی فراہم کرتی ہے۔