جہلم

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، اولڈ جی ٹی روڈ جہلم مچھلی منڈی میں تبدیل

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، اولڈ جی ٹی روڈ مچھلی منڈی میں تبدیل، جا بجا مچھلی کی ریڑھیوں نے شہر کی اہم سڑک کو بد بو، تعفن زدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی مچھلی فروخت کرنے والے بااثر افراد نے اولڈ جی ٹی روڈ، اثریہ روڈسمیت شہر کی اہم سڑکوں پر جگہ جگہ مچھلی کے سٹال سجا لیے ہیں۔ ان سٹالز سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ باسی مچھلی کی بد بو اور تعفن سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

رہی سہی کسر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نکال رہے ہیں۔ خصوصاً شہر کی سب سے اہم سڑک جس پر سکول ،کالجز، سرکاری ہسپتال، کلینکس عدالت اور دوسرے دفاتر قائم ہیں مچھلی فروشوں نے قبضہ جماکر شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ایڈمنسٹرمیونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی فروشوں کو سبزی منڈی مجاہد آباد منتقل کیا جائے تاکہ شہری بد بو اور تعفن پھیلنے والی بیماریوں سے بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button