گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے طالب علم نے میٹرک رزلٹ میں 1051 نمبر حاصل کر لئے

ڈومیلی: راولپنڈی بورڈ کی طرف سے میٹرک کے رزلٹ جاری کر دیاگیا۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا جس کا رزلٹ 94 فیصد رہا۔
اس سال بھی گورنمنٹ سکول بڑاگواہ نے اپنی سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے علاقے بھرمیں نمایاں اوراعلی کارکردگی دکھائی۔ 2020ء میں بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے طالب علم نے ضلع بھر سے اول اپوزیشن حاصل کی تھی اب اس بھی اول اپوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم عبدالرحمٰن نے 1051 نمبر لے کرسکول ہذا کا نام روشن کر دیا۔
سکول ہذا کے 89 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور 84 طلباء نے کامیابی حاصل کی جو مجموعی طور پر بارہ طالبعلموں نے A+ گریڈ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی سکول ہذا ضلع بھرمیں کئی نمایاں پوزیشنیں حاصل کرچکاہے۔
94 فیصد رزلٹ آنے پر علاقے کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے سکول ہیڈ ماسٹر عبدالرشید و جملہ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے پتاچلتاکہ اساتذہ اکرام نے محنت اور لگن سے بچوں پر توجہ دی جس سے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی اور امید ہے آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں کا سفر جاری رہے۔