جہلم

ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی راجہ جہانزیب خان، راجہ نوبہارخان، ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، چوہدری ظفر نور، سید اکرم حسین شاہ، چوہدری عابد محمود ، محمدامجد بٹ، عبد الباسط مجاہد، مستفیض اقبال بخاری، عامر شبیر کیانی، دلنوازاحمد، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری تصور حسین، چوہدری دانیال عابد سمیت دیگر مہمانان گرامی یونین کی ایگزیکٹو باڈی نے کثیر تعداد میں صحافیوں اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سینئر صحافی دلنواز احمد نے ادا کئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام ِ پاک کی سعادت عارف قریشی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سید ناصر حسین شاہ نے حاصل کی نو منتخب عہدیداران سے الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود نے حلف لیا۔

راجہ جہانزیب خان نے نومنتخب عہدیدار ان میں تقرر نامے تقسیم کئے اور دیگر مہمانان گرامی جن میں معروف سینئر صحافی ڈاکٹر سہیل امتیاز خان،محمد امجد بٹ،عامرشبیر کیانی نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے ممبران میں کارڈز اور تقرر نامے تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدو جہد جاری رکھی جائے گی، صحافیوں کو پنجاب کے تمام اضلاع میں صحافی کالونیاں اور میڈیکل کی سہولیات سمیت بچوں کی تعلیم بھی دلوانے کے لئے کوشاں ہیں، صحافیوں کو آپسی اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرے کو حق اور سچ کیلئے استعمال کر یں اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں بھرپور کر دار ادا کریں۔ صرف حق کی خاطر اور مظلوم کی داد رسی کے لئے اپنا قلم اور کیمرہ ا ٹھائیں، ظلم کوختم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر یں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button