ڈومیلی

پرائمری سکول تتروٹ کے طالب علم کا اعزاز، نعت خوانی مقابلہ جات میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ڈومیلی: گورنمنٹ پرائمری سکول تتروٹ مرکز بڑاگواہ سے بروز ہفتہ کو مرکز لیول پر تقریب بسلسلہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر حسن تلاوت،نعت خوانی اور تقریر کے مقابلے جات گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول پدھری میں منعقد کئے گئے۔

مقابلے جات میں نعت خوانی میں تتروٹ سکول سے حصہ لینے والے پانچویں کلاس کے طالب علم محمد دانیال ولد محمد رزاق نے مرکز بڑاگواہ سے پہلی پوزیشن جبکہ تحصیل لیول سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے تتروٹ سکول، اساتذہ اکرام، والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ مرکز بڑاگواہ کے ٹیچرزاور اہل علاقہ تتروٹ کی جانب سے تتروٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد قذافی اور جملہ سٹاف کو مبارکبادپیش کی۔

کامیاب طالبعلم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔ بڑاگواہ مرکز لیول میں ہائی سکول بڑاگواہ، ہائی سکول پدھری، ہائی سکول ککرالہ، پرائمری سکول بھوجوموڑہ، پرائمری سکول مٹھین، پرائمری سکول پنڈگل اندازاں، پرائمری سکول گھنومیرا، پرائمری سکول لبانہ ہیل اور دیگر سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔

ہیڈ ماسٹر محمد قذافی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے مقابلہ جات میں حصہ لیا اور تحصیل لیول سوہاوہ سے تیسری پوزیشن لی اور مزید محنت اور شوق سے سکول کا نام روشن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کا تتروٹ سکول میں زیادہ سے زیادہ داخلہ کروائیں تا کہ اس سکول کو مڈل کا درجہ مل جائے جبکہ اس وقت 47 بچے زیرِتعلیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button