سوہاوہاہم خبریں

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ نفرت کو بھڑکانے کیلئے ملک دشمنوں کی چال ہو سکتا۔ راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: راجہ سفیر اکبر نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کے باعث اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے، وزیر آباد کا واقعہ پاکستانی سیاست کا سیاہ ترین باب ہے جو ملک میں انتشار کی آگ بھڑکانے کے لئے ملک دشمن قوتوں کی چال ہو سکتا ہے۔

معروف سیاسی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سفیر اکبر نے تحریک انصاف کے مارچ پر فائرنگ کے واقعہ اور اس کے بعد کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ نفرت کو بھڑکانے کے لئے ملک دشمنوں کی چال ہو سکتا۔

راجہ سفیر اکبر نے افواج پاکستان کے خلاف بغیر ثبوت منفی پروپیگنڈہ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سکیورٹی ادارے واقعہ کی چھان بین کر رہے ہیں ایسے میں بغیر ثبوت کسی کو موردالزام ٹھہرانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ملک اس وقت کسی بھی قسم کے داخلی اور خارجی انتشار پر متحمل نہیں ہو سکا۔

راجہ سفیر اکبر نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ملک کی سلامتی اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات اور پسند نا پسند کو بلائے طاق رکھ کر صرف اور صرف ملک کے مفادات کو ترجیح دیں کیونکہ اگر ملک اے تو سیاست بھی ہو گی اس لئے اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button