جہلماہم خبریں

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر

صوبہ پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پروزی الٰہی نے کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے بھی قوانین سازی کی گئی ہے، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ شامل کیا گیا ہے۔
ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر
انہوں نے کہا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں، پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا آپ دین کی خدمت کر رہیہیں، علما آپ کے لیے دعاگو ہیں، دین کی خدمت کی برکات سے آپ کی حکومت چلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button