دینہاہم خبریں

جہلم پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

گزشتہ ماہ کل 100 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 11 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 71 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا۔جرائم برخلاف مال کے 141 مقدمات درج 140 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 34 لاکھ 74 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

گاڑی چوری کے 17 مقدمات درج 7 ملزمان گرفتار، 4 مقدمات ٹریس 4 عدد موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔ 3 گینگ گرفتار جن میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 06 عدد موٹر سائیکل،1عدد ٹرانسفارمر اور سیلنگ فین برآمد، ڈکیت گینگ کے 5 کس ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 1 عدد گاڑی Wagnor مالیتی 25 لاکھ روپے، پسٹل30بور معہ راونڈز برآمد جبکہ نقب زن گینگ کے 3 کس ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 40 ہزار روپے نقدی اور پسٹل30بور معہ راونڈز برآمد ہوئے۔

مقدمات منشیات 58 درج 59 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 16 کلو 547 گرام، ہیروئن 4 کلو 750 گرام اور شراب کی 223 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 4 کس شرابی گرفتار کیے گئے۔مقدمات اسلحہ 53 درج 57 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 36 عدد، کلاشنکوف 6 عدد، رائفل 5 عدد، گن 12بور 4 عدد، ریوالور1 عدد، خنجر چاقو 2 عدد اور 215 عدد راونڈز برآمد کیے گئے۔

قمار بازی کا 1 مقدمہ درج 11 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 58 ہزار 850 روپے، 10 عدد موبائل فونز،1۔ عدد LED اور آلات قمار بازی برآمد کیے گئے۔ کرایہ داری کے 3 مقدمات درج 11 ملزمان گرفتار، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح 61 فیصد رہی۔

محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 143 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 3049 چالان جس پر 11 لاکھ 77 ہزار 850 روپے کا جرمانہ کیا گیاجبکہ 11 عدد لائسنس معطل اور 7 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

پولیس خدمت مراکز ضلع جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 4000 افراد نے استفادہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 115 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button