صحافت نے جہلم کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ چوہدری عابد محمود

جہلم کی صحافت نے شہر سمیت ضلع بھر کی تعمیر و ترقی وعوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور جہلم پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران مثبت سوچ رکھنے والے فرض شناس صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ متاثرہ افراد کے مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔
ان خیالات کا اظہار الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود اور جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام پریس کلبز کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایم او یو سائن کرنا چاہیے تا کہ کسی بھی صحافی کا کوئی مسئلہ ہو اسے فوری حل کروانے میں مددمل سکے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے ، جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران اور تینوں تحصیلوں کے صحافی مثبت سوچ رکھتے ہیں جس کیوجہ سے بیشمار مسائل صحافی اجاگر کرکے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ تمام پریس کلب کے صدور اور جنرل سیکرٹریز ایم او یو سائن کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر تمام صحافی متحد ہو کر اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچائیں اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔