جہلم

جہلم پولیس نے چار گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی جانب سے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ہے۔

چوکی کینٹ پولیس جہلم نے گمشدہ بچوں 11سالہ نعمان اور 12 سالہ محمد فیضان کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

چوکی سٹی دینہ کے انچارج اور ٹیم نے کم وقت میں بچے حنان کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے علی حسن کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button