جہلم

انسان کو انسان بننے کیلئے ایسی صفات پیدا کرنی چاہیں جو اللہ اوراسکے رسول ﷺ کو پسند ہوں۔ مقررین

جہلم: جامعہ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰؑ چک نتھا سرائے عالمگیر میں جاری 21 ویں سالانہ عشرہ مجالس کی چوتھی اورپانچویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زمان حسین،علامہ اظہرجوادی،علامہ حمیداصغراورعلامہ حسنین عباس نے کہا ہے کہ انسان کوانسان بننے کیلئے ایسی صفات پیدا کرنی چاہیں جو اللہ اوراس کے رسول ﷺ کوپسند ہوں مجلس حسین ایک ایسی یونیورسٹی ہے جس میں ہر مکتبہ فکرکابندہ آسکتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ فرمان معصومین کے مطابق ہر مومن بندے میں پانچ خصوصیات کاہونا لازمی ہے، مہمان نوازی،اپنی زندگی میں کربلا کاکفن خریدنا،میت کودفنانے میں جلدی کرنا،بیٹی کی شادی میں جلدی کرنا اورایسی زوجہ کاانتخاب کرنا جو عبادت الٰہی میں آپ کی معاون اورمدد گاربنے۔ان تمام صفات کے مالک مومنین دین ودنیا میں سرفرازی حاصل کرسکتے ہیں۔

آخر میں بانی عشرہ و پرنسپل جامعہ ہذا علامہ سیداشتیاق حسین کاظمی نے ملک وملت کیلئے دعا کی اورحاضرین نے جناب سیدہ کائنات سلام اللہ علیہاکے حضور پْرسہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button