پنڈدادنخاناہم خبریں

آن لائن بینکنگ فراڈ؛ پنڈدادنخان کا بیرون ملک مقیم شہری لاکھوں روپے سے محروم

پنڈدادنخان آن لائن فراڈ کرکے پنڈدادنخان کی یونین کونسل پنڈی سید پور کے بیرون ملک مقیم شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چوری کر لیے گئے، اوورسیز پاکستانی کے بوڑھے والد کی دہائیاں، انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں آن لائن فراڈ کرنے والا گروہ متحرک ہو گیا، گروہ کے کارندوں نے جدید طریقے سے بیرون ملک مقیم شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چوری کر لیے۔

پنڈی سید پور کے رہائشی سید حسنین شاہ کے بینک آف پنجاب کی برانچ پنن وال اکاؤنٹ سے 12 اگست سے لے کر 12ستمبر تک 9مختلف اکاونٹس میں رقم چوری کر لی گئی، بینک آف پنجاب میں رجسٹرڈ موبائل نمبر جو بند تھا اور بغیر او ٹی پی (ون ٹائم پاسورڈ) کے جدید طریقوں سے اوورسیز پاکستانی کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چرا لیے گئے ۔

اوورسیز پاکستانی سید حسنین شاہ کے بوڑھے والد انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔ آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button