
دینہ: منگلا پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 9 قمارباز 19 اصیل مرغوں اور نقدی سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 17 عدد زندہ اصیل مرغے، 2 عدد مردہ اصیل مرغے، 16500 روپے نقدی اور دس عدد مو بائلز بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج درج کر لیا۔