جہلم

نوجوانوں نے حکومت سے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے عمر کی حد 25 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا

جہلم سمیت پنجاب بھر کے نوجوانوں نے صوبائی حکومت سے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے عمر کی حد 25 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے پنجاب بھر کے نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

نوجوانوں کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پچھلے 3 سالوں میں پولیس بھرتی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے نوجوانوں کی عمریں بڑھ چکی ہیں ۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے عمر کی آخری حد 25 سے 28 سال مقرر ہے۔

نوجوانوں نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سوشل میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور کانسٹیبل بھرتی کیلئے عمر کی حد 22 سے بڑھا کر 25 سال مقرر کریں تا کہ پڑھے لکھے نوجوان پولیس میں بھرتی ہو کر وطن عزیز کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button