جہلم

محکمہ زراعت (توسیع) جہلم نے سنگھوئی تحصیل جہلم میں میگا فارمرز ڈے منایا گیا

جہلم: محکمہ زراعت (توسیع) جہلم نے سنگھوئی تحصیل جہلم میں میگا فارمرز ڈے منعقد کیا۔

تقریب میں چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم، چوہدری عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم نے گندم، دالوں اور تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچائی اور ان کو سموگ کے نقصانات اور اس کے تدارک کیلئے کسانوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

اس میگا فارمرز ڈے میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، محکمہ لائیو سٹاک اور کراپ رپورٹنگ سروسز کے افسران نے بھی شرکت کی اور کسانوں کی بہتری کیلئے اپنے اپنے محکمہ کی جاری شدہ سکیموں کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button