پنڈدادنخان

معذور افراد کا عالمی دن؛ پنڈدادنخان کے معذور بچے ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث تعلیم جیسے زیور سے محروم

پنڈدادنخان: دنیا بھر میں معذروں کا عالمی دن منایا گیا، تحصیل پنڈدادنخان کے معذور بچے ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں، پنڈدادنخان میں سرکاری سطح پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم ہے، ٹرانسپورٹ کے نام پر صرف ایک گاڑی چالو حالت میں موجود ہے جس میں صرف 30 /40 بچے سفر کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں معزوروں کا عالمی دن منایا جا رہا اور اس حوالے سے مختلف تقریبات بھی جاری ہیں جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں معذور بچے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں۔

تحصیل بھر میں تقریبا چار سو کے قریب معذور بچے موجود ہیں جن کی تعلیم و تربیت کے لئے پنڈدادنخان میں سرکاری سطح پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم ہے جس میں تعلیم و تربیت کا اچھا نظام رائج ہے مگر ٹرانسپورٹ کے نام پر صرف ایک گاڑی چالو حالت میں موجود ہے جس میں صرف 30 /40 بچے سفر کر سکتے ہیں۔

جلالپور شریف روڈ پر چل رہی جبکہ ایک وین بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں کھڑی ہے مزید سفری سہولیات نہ ہونے کے باعث یہ بچے سکول تک پہنچنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے اس ادارے میں طالب علموں کی تعداد بہت کم ہے، پنڈدادنخان سے لِلہ کندوال روڈ پر درجنوں بچے گاڑی نہ ہونے کے باعث سکول آنے سے محروم ہیں۔

اسی طرح سوڈی کسلیاں ڈھڈیاں سے لے کر غریبوال سیمنٹ فیکٹری تک سیکڑوں بچے موجود ہیں جبکہ کھیوڑا جو کہ پنڈدادنخان سے صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے میں درجنوں بچے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے باعث سکول نہیں پہنچ سکتے کیوں کہ یہ بچے بہت خاص اور انتہائی حساس ہوتے ہیں اسی لئے ان کو لانے اور لے جانے کے لیے خصوصی انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

معذور بچوں کے والدین اور سیاسی و سماجی حلقوں کی حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ معذور بچوں کے لئے سکول کی گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ یہ بچے تعلیم کے حصول میں پیچھے نہ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button