دینہاہم خبریں

این آر او 2 ملنے کے بعد بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ چوہدری فوق شیرباز

دینہ: چوہدری فوق شیر باز نے کہا ہے کہ این آر او 2 ملنے کے بعد بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ چوروں لیٹروں کو این آر او ملنا ہی بڑا قومی المیہ ہے۔ پی ٹی آئی چوروں لیٹروں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے گی۔

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 چوہدری فوق شیر باز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے اقتدار میں آ کر صرف ذاتی فوائد سمیٹے اپنا اور اپنے حواریوں کی کرپشن جو 11 سوارب بچانے کے لئے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا حکمران جتنے بھی این آراو لے لیں انہیں لوٹا ہوا مال قومی خزانے میں واپس جمع کروانا ہو گا کرپٹ امپورٹڈ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے وطن عزیز کی انڈسٹریز اور کاشتکار بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ مزدور فاقہ کشیوں کا شکار ہوکر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ اگر دیر کی گئی تو لوٹ کھسوٹ کی عادی امپورٹڈ حکمران پاکستان کو سری لنکا بنا ڈالیں گے۔ تحریک انصاف کو لٹا پٹا قومی خزانہ ملا تھا اسے اسحاق ڈار نے ہی دونوں ہاتھوں سے خالی کیا تھا۔ عمران خان اب اس ملک کے غریب عوام کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں کیونکہ وہی ڈاکوؤں لیٹروں کو احتساب کے زریعے بے نقاب کرسکتے ہیں۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی ترامیم کر لے ان سے عوام کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لیا جائے گا۔ انصاف میں رکاوٹ ظلم ہے اور ظلم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ عنقریب ظالموں کو حساب دینا پڑے گا اور یہ حساب پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے دوبارہ بھاری اکثریت سے اقتدار میں آ کر لے گی۔ ملک کو لوٹنے والوں کونشان عبرت بننا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button