جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاپہلا ماہانہ اجلاس، مالی رپورٹ کی منظوری دی گئی

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاپہلا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک خاور شہزاد منعقد ہوا ، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کے فرائض سر انجام دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف میاں محمد ادریس کیانی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے ستمبر کی مالیاتی رپورٹ بھی پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی۔
اس کے بعدصدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ملک خاور شہزاد نے تمام نو منتخب ایگزیکٹوممبران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کے ہم سب مل کر جہلم کے نوجوانوں کے لیے نئے کاروبار کے آغاز میں رہنمائی فراہم کریں گے اور کاروباری حضرات کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے کوشش کریں جہلم میں انڈسٹری کو تقویت کے لیے کو شاں رہیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے سوئی گیس کا ہونا نا گزیز ہے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جہلم میں گیس کی فراہمی کے PSIC نے عرصہ دراز سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم محکمہ سوئی گیس کو جمع کر ا رکھی ہے تا حال محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار اس ضمن میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ارباب اختیار سے ہاؤس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور سمال انڈسٹرئیل اسٹیٹ جہلم کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے جن کا مقصد صر ف اور صرف جہلم چیمبر آف کامرس کی بہتری تھا۔
اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران میں مٹھائی تقسیم کی، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام ،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر ارشدلال دین ،سابق صدرعمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبر شیخ اسلام الدین، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار، ایگزیکٹو ممبر چوہدری نوید اعظم، ایگزیکٹو ممبر امیر عرفان، ایگزیکٹو ممبر راناساجد حمید، ایگزیکٹو ممبر زاہد عمران چوہان، ایگزیکٹو ممبر خبیب نوید، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سعید اللہ مدبر، ایگزیکٹو ممبر راجہ محمد اعجاز، ایگزیکٹو ممبر وقار احمد، ایگزیکٹو ممبر شبیر احمد، ایگزیکٹوممبر چوہدری آفتاب احمد ساہی ،ایگزیکٹوممبر وقاص محمود، ایگزیکٹو ممبر غلام رسول، ایگزیکٹو ممبر شاہد علی رانا، ایگزیکٹو ممبر زین العابدین، ایگزیکٹو ممبر میاں محمد ادریس کیانی، ایگزیکٹو ممبر تیمور علی مخدوم اور زاہد حسین نے شرکت کی۔