جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو شہری کے گھر سے 20 لاکھ کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

جہلم میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم ڈاکو شہری کے گھر سے 20 لاکھ کے طلائی زیورات ، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو ایک کمرے میں بند کر دیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کیانی ٹاؤن (بلال ٹاؤن) کے رہائشی مبین نامی شخص کے گھر نامعلوم 4 ڈاکوؤں نے داخل ہو کر گھر میں موجود خواتین کو اسلحہ کے زور پر ایک کمرے میں بند کر دیا، اس طرح گھر میں موجود 20 لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خواتین نے بتایا کہ 4 نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے دہشت پھیلا دی اس طرح گھر میں موجود طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او جہلم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button