کھیوڑہپنڈدادنخان

کھیوڑہ میں پیر سید وصف شاہ نے نور سویٹس اینڈ بیکرز کا شاندار افتتاح کر دیا

کھیوڑہ میں پیر سید وصف شاہ نے نور سویٹس اینڈ بیکرز کا شاندار افتتاح کیا، کاروبار میں برکت ملکی سلامتی امن محبت و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی، افتتاحی تقریب میں علاقے بھر سے مذہبی سیاسی سماجی و دیگر تمام مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، نور سویٹس اینڈ بیکرز کے اونر محمد نصیر نیازی نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھرپور کامیابی کے بعد ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں نور سویٹس اینڈ بیکرز کا شاندار افتتاح پیر سید وصف شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید مقصر شاہ نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں معروف بزنس مین چوہدری طاہر عباس سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل عباس سٹی صدر مسلم لیگ ن ملک زاہد حسین امیدوار چیئرمین و رہنما پی ٹی آئی کھیوڑہ ملک باصر کھوکھر معروف بزنس مین ہارون جلیل کھوکھر ڈائریکٹر دارارقم سکولز عبدالاحد احمد گوندل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کھیوڑہ ملک اسد اقبال امیدوار چیئرمین و رہنما پی ٹی آئی کھیوڑہ ملک عبیدانوار حاجی اظہر کھوکھرصدیق ریحان رہنما پی ٹی آئی اور ان کے علاوہ دیگر تمام مکتب و فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

نور سویٹس اینڈ بیکرز کے اونر محمد نصیر نیازی نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پیر سید وصف شاہ کاروبار میں برکت ملکی سلامتی امن محبت و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button