پنڈدادنخانکھیوڑہ

پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کے افسران نے گرا ہوا قیمتی موبائل شہری کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کے افسران نے گرا ہوا قیمتی موبائل شہری کے حوالے کر دیا، شہری کا پولیس افسران کا شکریہ اور عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہمارے ادارے پاکستان کا فخر ہیں، ہر ادارہ عوام کی فلاح و بہبود سمیت ان کی مدد کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ معمول کی گشت پر تھے جن میں اے ایس آئی علی رضا محمد خالد عبدالرؤف اور امان اللہ دوران گشت ان کو قیمتی موبائل کچہری روڈ سے ملا۔

موبائل کی مالیت تقریبا 35 ہزار ہے، مالک کی کال آنے پر پٹرولنگ پولیس چوکی للِہ موڑ پر مالک غلام عباس ولد محمد اصغر سکنہ ڈھڈیاں کو چوکی پر بلایا اور موبائل مالک کے حوالے کیا، عوامی اور سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کوخراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button