جہلم
جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 موٹرسائیکل سوار زخمی

جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 موٹرسائیکل سوار زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم کے سامنے تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں طاہر عباس ولد قدیر حسین سکنہ دیوان منڈی گجرات اور ملک حسین ولد محمد صادق سکنہ گوجر خان شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔