پنڈدادنخان
پنڈدادنخان میں پولیس آفیسر کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کار سرکار کی انجام دہی میں پولیس آفیسر کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شباب، حیدر اور وقاص کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جو سیخ پا ہو کر بدتمیزی اور مزاحمت کرنے لگے،پنڈدادنخان پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران خلل ڈالنے والوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔