جہلم

جہلم پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جہلم: اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، محمد اسلم بطور تفتیشی کھیوڑہ چوکی پر تعینات تھے، ہفتہ کی صبح ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، محمد اسلم کا شمار پولیس کے محنتی اورقابل آفیسر میں ہوتا تھا۔

محمد اسلم ASI کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک عقیل عباس، ڈی ایس پی صدرمیاں عبدالجبار، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم ASI محمد اسلم کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مرحوم محمد اسلم ASI ایک فرض شناس آفیسر تھے، انکی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button