کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

مسلم لیگ ن کو دھچکا، ملک شاہین سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کھیوڑہ نے ن لیگ کو الوداع کہہ دیا

کھیوڑہ: مسلم لیگ ن کو دھچکا، ملک شاہین سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے ن لیگ کو الوداع کہہ دیا، مرزا اصغر محمود ہی میری پارٹی ہے، میرا جینا مرنا مرزا اصغر کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ ن لیگ کو دھچکا مسلم لیگ ن کھیوڑہ یوتھ ونگ کے صدر ملک شاہین نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ملک شاہین نے معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت مرزا اصغر محمود، ملک غازی کمال، ملک عقیل ایڈووکیٹ، ملک اسد اقبال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مدثر اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، میرا جو کچھ ہے میرا لیڈر مرزا اصغر ہے، میرا جینا مرنا انہی کے ساتھ ہے، وقت آنے پر ان کا جو فیصلہ ہو گا وہ ہی میرا فیصلہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button