جہلم
آئی جی پنجاب نے سی ڈی آر کا ڈیٹا بینک بنانے کا حکم دے دیا

جہلم: آئی جی پنجاب نے سی ڈی آر کا ڈیٹا بینک بنانے کاحکم دے دیا۔
پنجاب بھر میں پولیس افسران اب ای میل کے ذریعے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لے کر سی ڈی آر حاصل کرسکیں گے،جس شہری یا ملزم کی کالز کی تفصیلات نکلوائی جائیں گی اسکا ریکارڈ سسٹم میں موجود رہے گا،بلاوجہ سی ڈی آرز نکلوانے پر سسٹم نشان دہی کردے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ یہ اقدام بعض افسروں کی جانب سے بلاوجہ مختلف افراد کاموبائل ڈیٹااستعمال کرنے کی شکایات پرکیاگیا ہے ،اس سسٹم کے تحت بلاوجہ سی ڈی آرز نکلوانے والے افسروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کاانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سی ڈی آرز کے آڈٹ اوردیگر تمام معاملات کو کنٹرول کرے گا اورسسٹم سے مختلف اوقات میں نامزد ملزم کی سی ڈی آرز لینے سے تمام مقدمات کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔