پنڈدادنخاناہم خبریں

پی ٹی آئی کا ٹکٹ نذر حسین گوندل کو اور راجہ شاہنواز کو لالی پاپ ملے گا۔ محمود مرزا جہلمی

پنڈدادنخان: محمود مرزا جہلمی نے کہا کہ حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ چوہدری نذر حسین گوندل لینے میں کامیاب ہو جائے گا اور راجہ شاہنواز علی خان کو 2018 کی طرح لالی پاپ ہی ملے گا۔

حلقہ این اے 61 جہلم سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے ایم این اے محمود مرزا جہلمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری گھاٹے کا سودا نہیں کرتا وہ سو فیصد منافع لینے کا عادی ہے لیکن اس بار جس کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملا وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ شاہ نواز کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے سے فواد چوہدری کو کم نقصان اور چوہدری نذر حسین گوندل کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے، البتہ راجہ شاہنواز علی خان کی پی ٹی آئی میں ذاتی لابی بھی موجود ہے وہ اپنے سورس استعمال کرکے ٹکٹ لے بھی سکتا ہے۔

محمود مرزا جہلمی نے کہا کہ اگر شاہنواز کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ بھی ملے تو وہ ناراض نہیں ہو گا کیوں کہ وہ بہت اچھا مخلص اور شریف انسان ہے وہ صرف لالی پاپ پر بھی راضی ہو جائے گا، لدھڑ خاندان نے تجزیہ کر لیا ہے کہ ہم جو فیصلہ بھی کریں وہ ناراض نہیں ہوگا، راجہ شاہ نواز مسلم لیگ نن میں بھی نہیں جا سکتا کیوں کہ حاجی ناصر للِہ کے ہوتے ہوئے وہاں اس کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے تمام بندے فواد چوہدری کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ چوہدری نذر حسین گوندل کو ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ اگر چوہدری نذر حسین گوندل کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملا تو پھر وہ ایم این اے کے امیدوار چوہدری عابد جوتانہ کے ساتھ ایم پی اے کا الیکشن لڑے گا جس سے علاقہ جالپ، علاقہ پھپھرا اور گر جاگھ سے فواد چوہدری کی چھٹی ہو جائے گی تاہم چوہدری نذر حسین گوندل کے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین سے ذاتی تعلقات ہیں وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے یہ تعلق استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو یہ بھی گھمنڈ ہے کہ علاقہ تھل میں راجہ شاہ نواز کے علاوہ بھی ہمارا اپنا ذاتی ووٹ بینک موجود ہے اگر اسے ٹکٹ نہ بھی دیا تو ہم سیٹ جیت لیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button