پنڈدادنخان
پنڈدادنخان میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 13 فروری کو فری آئی کیمپ لگایا جائے گا

پنڈدادنخان (شعیب کھوکھر) تیسرا سالانہ فری آئی کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پنڈدادنخان میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تیسرا سالانہ فری آئی کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ بالمقابل نادرا دفتر پنڈدادنخان میں 13 فروری بروز اتوار کو منعقدہ ہوگا جس میں لوگوں کو فری آپریشن اور لینز بھی لگائے جائیں گے جبکہ فری عینکیں بھی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اس سے پہلے بھی کھیوڑہ میں دو فری آئی کیمپ لگا چکی ہے جس میں دو سو سے زیادہ مریضوں کامفت اور کامیاب آپریشن کیا گیا کیمپ میں تمام افراد ماسک لگا کر آئیں۔