تارکین وطندینہاہم خبریں

راجہ کامران سیاب کی میاں نواز شریف سے ملاقات، راجہ اویس خالد کا خصوصی پیغام پہنچایا

دینہ: مسلم لیگ (ن) لدھڑ دینہ کے سابق چیئر مین راجہ افرا سیاب کے صاحبزادے راجہ کامران سیاب صدر مسلم لیگ (ن) بیڈ فورڈ یوکے کی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات، میاں نواز شریف نے راجہ کامران سیاب کی پارٹی کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لدھڑ یونین کونسل کے سابق چیئر مین راجہ افرا سیاب کے صاحبزادے صدر مسلم لیگ (ن) بیڈ فورڈ راجہ کامران سیاب نے لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جو جہلم کی سیاست کے حوالے سے پونے گھنٹے تک جاری رہی۔

راجہ کامران سیاب نے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کا بھی خصوصی پیغام میاں نواز شریف تک پہنچایا جس پر میاں نواز شریف نے راجہ کامران سیاب کو شاباش دی اور پارٹی کی خدمات پر ان کو سراہا۔

اس موقع پر راجہ کامران سیاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں ہیں ان کا ازالہ ہونا چاہئے ، میاں نواز شریف نے 375پیشیاں بھگتیں جبکہ عمران خان کو فری ہینڈ دیا گیا ، قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے ، انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن)کا ہے ۔

راجہ کامران سیاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میاں نواز شریف نے ساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں اس کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ، پاکستان کی ترقی کا پہیہ میاں نواز شریف کو ہٹا کر روکا گیا جبکہ سازشی عمران خان کو فری ہینڈ دیا گیا جس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا اور اس کا خمیازہ آج تک پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور ملک ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button