جہلم مرغی کے گوشت کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔

شہر میں ایک ہفتے کے دوران گوشت کی فی کلو قیمت میں 65 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کے بعد سستی پروٹین عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

مرغی کے گوشت کی ساڑھے 7 سو گرام قیمت ایک بار پھر 626 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہڈی کے بغیر مرغی کا گوشت 800 سے 900 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

اس حوالے سے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کم ہونے سے سیل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا تا ہم اب ایک بار پھر شادیوں کے سیزن کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے سے ایک ماہ پہلے والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔ مہنگے گوشت کے خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button