پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں 4 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سفاک ماں گرفتار

پنڈدادنخان میں چار سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا والی سفاک ماں کو پولیس نے آلہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ عالیہ ابرار کی والدہ صغری بی بی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ صغری بی بی نے گھریلو جھگڑے پر بیٹی کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ صغری کی شادی 8 سال قبل ہوئی شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

گزشتہ روز ماں نے اپنی سگی بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا تھا۔ مقتولہ بچی کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او پنڈدادنخان کو ملزمہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا، ملزمہ کی شناخت صغریٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button