جہلم

جانوروں کے لئے تیارکردہ ناقص و مضر صحت خوراک فروخت ہونے لگی

جہلم: جانوروں کے لئے تیارکردہ ناقص و مضر صحت خوراک فروخت ہونے لگی، پھپھوندی زدہ چوکر کی فروخت جاری، مویشی مالکان کا صورتحال پر اظہار تشویش، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے مضر صحت خوراک فروخت کرنے والے کباڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کی عدم توجہی و لاپرواہی کی وجہ سے ضلع بھر میں جانوروں کے لئے فروخت کردہ ناقص و مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کی فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس حوالے سے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں مضر صحت اور پھپھوندی زدہ چوکر اور اس سے تیار شدہ چارہ بدستور فروخت کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کسانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے، ایسے چارے کے استعمال سے جانوروں کی افزائش متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے دودھ کے استعمال سے انسانی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہو رہا ہے جبکہ لائیو سٹاک افسران اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مویشی پال اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے اس گھناؤنے کاروبار سے منسلک بااثر دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button