سوہاوہاہم خبریں

کروڑوں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود سوہاوہ جی ٹی روڈ موت بانٹنے لگی

سوہاوہ: جی ٹی روڈ سوہاوہ موت بانٹنے لگی، کروڑوں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھوں نے سفر کرنے والوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ذمہ داران افسران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں، این ایچ اے میں موجود کرپٹ مافیا کے سامنے بڑے بڑے افسران بھی بے بس کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پاکستان کے منافع بخش ادارے میں موجود ذمہ داران کے لیے انسان جان کی کوئی قیمت نہیں مسہ کسوال سے سوہاوہ ڈومیلی موڑ تک آئے روز حادثات سے نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ سفر کرنے والے معذور ہو رہے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی اٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر درجنوں بار جی ٹی روڈ کی حالت زار کے متعلق ذمہ داران کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نہ ہوا۔

سوہاوہ مسہ کسوال سے ڈومیلی موڑ تک سینکڑوں بار اس حصے سے مرمت پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن جی ٹی روڈ نہ تو گڑھے ختم ہوئے اور نہ جی ٹی روڈ کی حالت بہتر ہوئی کروڑوں اربوں روپے کا ٹیکس ٹول پلازہ سے وصول کیا جا رہا ہے، اس اور ہر ماہ مرمت کے نام پر جی ٹی روڈ کو جگہ جگہ سے بند کر کے اذیت الگ سے دی جاتی ہے کیا پاکستان میں کوئی بھی ادارہ اس ایریا کے کرپٹ انچارج اور ذمہ داران کا محاسبہ نہیں کر سکتا۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہریوں کی قیمتی جانیں بچ سکیں اور معذوری اور گاڑیوں کے حادثات سے ہونے والے لاکھوں روپے کے نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button