جہلماہم خبریں

پری بجٹ اجلاس، جہلم کے تاجر وں کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

جہلم: پری بجٹ اجلاس، صدرمرکزی انجمن تاجران جہلم ملک محمد اقبال اعوان کی جہلم سے شرکت، جہلم کے تاجروں کی وزیرخرانہ سے ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ تاجر رہنماؤں کی ایف بی آر آفس اسلام آباد آمد ہوئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق باجوہ، طارق پاشا، اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر، ممبر آپریشن و دیگر ایف بی آر حکام موجود تھے ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر، چیئرمین پائنیر گروپ علی حسام اصغر،قائم مقام جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران یٰسین مینگل،سرپرست اعلی ہارون میمن، پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری پنجاب عبدالروف مغل، لاہور کے صدر شاہد نزیر، چیئرمین لاہور سہیل بٹ، جنرل سیکرٹری لاہور میاں خلیل عبیر، فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی، صدرمرکزی انجمن تاجران جہلم(رجسٹر ڈ)جہلم کے صدر حاجی اقبال اعوان، چیمبر آف سمال ٹریڈرز راولپنڈی کے صدر طارق جدون، جیولرز ایسوسی راولپنڈی کے صدر شیخ آصف ادریس، رانا عبدالقدوس، راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔

تاجررہنماؤں نے دکانوں کے رقبے کے اعتبار سے سیلزٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو آنیوالے بجٹ میں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

تاجر رہنماؤں نے مروجہ پی او ایس نظام کو امتیازی اور غیر منصفانہ قرار دیا اور اس قانون کو تبدیل کرنے اور آمدن بڑھانے کا دیگر کوئی ذریعہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے تاجر رہنماؤں نے ایف بی آرکو نئے سرے سے تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے اور سادہ ریٹرن فارم جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو تاجر رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات جاری کردیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے منگل تک تمام تجاویز کو حتمی شکل دے کر آنیوالے بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت منگل کے روز دوبارہ ایف بی آر حکام کے ساتھ مل کر تجاویز کو فائنل کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button